مبینہ دھمکی آمیز خط کے حوالے سے شہباز گل کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(اے ایف بی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کی گئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا کہ دھمکی آمیز مراسلہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے چھپایا گیا تھا، پھر شاہ صاحب کو ایک محب وطن افسر نے خفیہ اطلاع دی، شاہ صاحب نے مراسلہ حاصل کیا اور وزیراعظم عمران خان تک پہنچایا، مشورہ دیا گیا ابھی چپ کر جائیں خان صاحب ابھی اس پر بات نہ کریں، بار بار کہا گیا مراسلے کا ذکر نہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں