باپ بیٹی پاکستانیوں کے لئے مثال بن گئے

پشاور(اے ایف بی) عمر میں بڑے فرق کے باوجود، یہاں پر منعقدہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور کے کانووکیشن کی تقریب میں حالات نے ایک شخص اور اس کی بیٹی کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔ دوسرے دنانجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود خان نے میکیٹرونکس میں پی ایچ ڈی کی جبکہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے تعلیمی میدان میں منفرد مقام حاصل کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ وہ کچھ گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے وقت پر پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل نہیں کر سکے تاہم انہوں نے کہا کہ اسی دن اپنی بیٹی کے ہمراہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا ان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ڈاکٹر مسعود نے والدین پر زور دیا کہ وہ بیٹیوں اور بیٹوں میں تفریق نہ کریں اور دونوں کو زندگی کے ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا تاہم ان کی بیٹی نے سخت محنت کی اور ان کی محنت کا پھل ملا۔اس موقع پر ڈاکٹر نادیہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول میں بھرپور تعاون فراہم کرنے پر اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ڈگری حاصل کرنا ان کے اور خاندان کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے شعبے میں سپورٹ کریں تاکہ وہ اپنے مقاصد حاصل کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں