تحریک انصاف آزادکشمیر کے رکن قانون ساز اسمبلی سردار میرا کبر ساتھیوں سمیت دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل
اسلام آباد ( اے ایف بی) تحریک انصاف آزادکشمیر کے رکن قانون ساز اسمبلی سردار میرا کبر ساتھیوں سمیت دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے انہوں نے اپنی شمولیت کااعلان وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق ، نجیب نقی ،ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس ، افتخار گیلانی اور دیگر رہنمابھی موجود تھے۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آخری حد تک جانے کیلئے تیار ہے، کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔کشمیر کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، فرنٹ لائن پر ڈٹے ہوئے ہیں .ان خیالات کااطہار انہوں نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن لیگ آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا.اس موقع پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی سردار میر اکبر خان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے،سردار میر اکبر خان کی ن لیگ میں شمولیت کی باضابطہ تقریب منعقد ہوئی۔. انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ گزر گیا، اب ہم ایک ہیں، ہمارا قائد نواز شریف ہے،کشمیر کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے، کشمیر کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، فرنٹ لائن پر ڈٹے ہوئے ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ معرکہ حق کے بعد پہلی بار دنیا پر واضح ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی اور قیادت کی طرف سے سردار میر اکبر کو خوش آمدید کہتے ہیں،ہم سب ایک ہیں، ہمارے قائد میاں نواز شریف ہیں،اگر کشمیر کے عوام نے مینڈیٹ دیا تو مسلم لیگ ن نے ان کو مایوس نہیں کریں گے،کشمیر کے عوام مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی پالیسی سب کے سامنے ہے،کشمیری بغیر تنخواہ کے پاکستان کے محافظ ہیں،کسی بھی منصوبے میں کشمیری عوام پیچھے نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری سالوں سے بھارت کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں،دنیا چاہتی ہے کہ یہ مسئلہ اب حل ہو۔۔اس موقع پر مسلم لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ علام قادر نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ سردار میر اکبر خان اپنی پرانی صفوں میں واپس آئیں،پرانے ساتھیوں کی واپسی سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہو گی۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مختلف حلقوں میں اپنے ساتھیوں کو واپس اپنے گھر لارہی ہے،کچھ لوگ جو کسی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں رہے تھے ان کو ساتھ لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی سردار میر اکبر واپس مسلم لیگ ن میں آئیں،آج سردار میر اکبر مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔۔ اس موقع آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سردار میر اکبر کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں ،میر اکبر ہمارے ساتھ شامل ہی شامل تھے،میر اکبر خان کی شمولیت سے ضلع باغ میں جماعت مضبوط ہوگی۔ آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی۔اس موقع پرسینئر نائب صدر ن لیگ آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے کہا کہ جماعت میں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے، جماعت کے ساتھ ہر حال کھڑے رہنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ سردار میر اکبر کو جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں،انشاءاللہ باغ میں سردار میر اکبر کی شمولیت سے جماعت مضبوط ہوگی۔مسلم لیگ آزاد کشمیر میں شامل ہونے والے سردار میر اکبر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں انجنئیر امیر مقام اور شاہ غلام قادر سمیت تمام پرانے ساتھیوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ،ہمارا اور ان کا تعلق آج کا نہیں ہے ، تیس پینتیس سال کا ہے،سب کے ساتھ بھائیوں جیسا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ کہیں کھلے میدان میں تقریب ہو، میرے باغ سے ساتھی کونسلرز یہاں بڑی تعداد میں موجود ہیں جس پر ان کا مشکور ہوں۔





