بیرونی ملک کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے میں ان کا اہم رول ہے اے پی ایچ سی
راولپنڈی (اے ایف بی) آل پارٹیزحریت کانفرنس آزادکشمیر اور جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل اسلام آباد کی قیادت نے عالمی برداری سے مطالبہ کیاہے کہ انسانی حقوق کی تنظمیں بالخصوص اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں ، کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد مکانات گرانے اور زمنئوں پر قبضہ جمانا شروع کردیاہے روز بروز کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ ہورہا ہے۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی قابض انتظامیہ کے ظلم و بربریت ، فوجی تسلط معاشی معاشرتی اورثقافتی استحصال کس شکار ہیں ، پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے، ہم افواج پاکستان اورعوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں معرکہ بنیان مرصوص نے ہمارے سرفخر سے بلند کردیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ یورپ چپٹر کی چئیرمین ثمینہ ناز گل ۔ مانو راجہ ،بلقیس صابر راجہ ، ساجدہ گیلانی، کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے آل پارٹیزحریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوئیر غلام محمد صفی ، سابق کنوئیرمحمود احمد ساغر، فاروق رحمانی ،پرویز ایڈووکیٹ ،شیخ عبدالمتین ، راجہ پرویزاحمد ، راجہ گل زریں ، سردار کامران اعظم ، رفیق ڈار ،سلیم ہارون، فیض نقشبدی، لال حسین راجپوت، سردارصدیق مغل،غلام بنی بٹ ،ثمینہ ناز گل ،مانو راجہ ،بلقیس صابر راجہ ، ساجدہ گیلانی، روبینہ بٹ ، عشرت خالد اورافشاں کیانی نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تہاڑ جیل میں ضمیر کے قیدی محترم شبیر احمد شاہ، یاسین ملک، محترم مسرت عالم، محترمہ آنسیہ اندرابی اور تمام ہندوستان کی مختلف جیلوں میں پابند سلاسل نظر بندوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ جبکہ فلیڈ مارشل سید عاصم مینر کو بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری APHC ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ کے جواں سال بیٹے کی شھادت کے حوالے سے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ، تقریب میں جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل اسلام آباد کی خدمت کو۔سراہا گیا اور کہاکہ بیرونی ملک مقیم کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں جہاں وہ کشمیر کازکےلیے کام کررہے ہیں وہاں وہ ملکی معاشی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بیرونی ملک مقیم پاکستانی اورکشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھرپور اورجاندار کرداد اداکرنے کی ضرورت ہے ، آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوئیر غلام محمد صفی نے کہاکہ آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر تک ایک حکمت عملی ترتیب دے رکھی ہے اورایک موقف کو لیکر ہم آگے بڑھ رہے ہیں ، دوست اوردشمن کو سمجھنے کی ضرورت ہے ہم جدوجہد کرتے رہں گے لیکن اس کا تعین ضروری ہے ، ہمیں دوستوں کو بڑھانے اور دشمن کو کم کرنے کی حکمت عملی نہیں اپنائیں گے منزل کا حصول مشکل ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مقبوضہ بنایا گیا گیا ہماری آزادی سلب کی گئی ہماری زمینوں پر قبضہ جمالیا اس کے خلاف ہمیں بھارت کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چایئے پاکستان کے خلاف ہم جائزہ نہیں سمجھتے پاکستان ہماراوکیل ہے ، انہوں نے کہاکہ بھارت اورپاکستان کے درمیان مذاکرات میں کشمیریوں کی نمائندگی ہوگی اس کےلیے ہمیں اتحاد کی اشد ضرورت ہے ، محموداحمد ساغر نے کہاکہ یہ وقت اتحاد اتفاق کا ہے کیونکہ دشمن بہت شاطر ہے ہماری صفوں کو مضبوط ہونے کی ضرورت ہے ، ثمینہ نازگل نے کہاکہ کشمیری ہونے پر ہمیں فخر ہے اوریہی وجہ ہے کہ بیرونی ملک ہم پوری طاقت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اوریہ کسی پر احسان نہیں کیونکہ آزادی ہماری حق ہے اور یہ حق ہمیں مل کر رہے گا ،