نومبر 2025،مقبوضہ کشمیرمیں خاتون سمیت چار کشمیری شہید

سری نگر(اے ایف بی)بھارتی فوج نے نومبر 2025 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ایک خاتون سمیت چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ ان میں سے دو افراد کودوران حراست یا جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اوردو بچے یتیم بھی ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران 2819کشمیریوں کو گرفتارکیا۔ فوجیوں نے تین مکانات کو بھی تباہ کردیا۔ واضح رہے بھارتی فوجی 1989ء میں مسلح تحریک شروع ہونے سے اب تک 96ہزار 480کشمیریوں کو شہید کرچکے ہیں جن میں سے7408دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں شہید کئے گئے۔شہادتوں کے باعث 22ہزار991خواتین بیوہ اور108007بچے یتیم ہوچکے ہیں۔فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 179755شہریوں کو گرفتارکیاجبکہ 11ہزار269خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔ فوجیوں نے ایک لاکھ10ہزار562رہائشی مکانات اورعمارتوں کو بھی تباہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں