احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے; نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد(اے ایف بی)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا ۔ اور پاک فوج اور کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہااج کے دن اللہ تبارک و تعالی کی ذات کا شکر ادا کرتا ہوں،درود ہے نبی پاک کی ذات اقدس پر جو رحمت اللعالمین ہیں۔صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شفقت پر ان کا ممنون ہوں، چییرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشکور ہوں وہ تقریب میں تشریف لائے ،چییرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اعتماد اور گائیڈنس پر محترمہ فریال تالپور کا مشکور ہوں ،تحریک ازادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،پاک افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا پاک فوج کے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو وطن کی حفاظت کے لیے سرگرم ہیں۔پیپلز پارٹی عوام کی قوت سے 11 نشستوں سے 29نشستوں پر آئی ۔پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے پارٹی کے لیڈر اور ٹکٹ ہولڈر ہیں ،پچھلی حکومت کے حلف کے بعد وزیراعظم کو کابینہ بنانے میں چھ ماہ لگے۔ہم پر بھاری ذمہ داری ہے ہمیں ڈلیور کرنا ہے۔عوامی خدمت کے لیے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کریں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے،آزاد کشمیر کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے،آزاد جموں و کشمیر تحریک ازادی کا بیس کیمپ ہے تحریک ازادی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے،پیپلز پارٹی کو جو ذمہ داری ملی ہے یہ تمام سیاسی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار ہے،وزیراعظم پاکستان کا شکریہ کہ چییرمین بلاول بھٹو کے کہنے پر ان کی پارٹی نے مجھے ووٹ دیا۔انشاءاللہ اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔آزاد کشمیر کے عام ادمی عام ادمی کی عزت نفس کو بحال کریں گے۔لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہریاں لگائیں گے۔دفاتر میں بائیو میٹرک پر مکمل عمل درامد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں