وزیر اعظم آزادکشمیر انوارالحق چوہدری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے کا فیصلہ

اسلام آباد( (اے ایف بی) وزیر اعظم آزادکشمیر انوارالحق چوہدری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے کا فیصلہ ، پیپلزپارٹی کا وزیراعظم لانے کےلیے محترک ، پی ٹی آئی کے فاروڈ بلاک اور مسلم لیگ ن سے تعاون مانگ لیا، پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کا نام فائنل نہ ہونے سے عدم اعتماد کی تحریک لائے میں تاخیر ہو۔رہی ہے ، پیپلزپارٹی کے بعض ممبران اسمبلی انوارالحق کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی شرط پر انہیں وزیر اعظم برقرار رکھنے کی تجویز رہے ہیں جبکہ بعض انہیں آزادکشمیرمیں سیاسی بحران کا ذمہ دار قراردیکر ہٹانے پر بضد ہیں ، پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کراچی میں ہوا جس میں انوارالحق کو ہٹانے اور پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم لانے پر حکمت عملی اپنائی گئی ، ازادکشمیر کے سیاسی حلقوں میں اسمبلی توڑ کر قبل ازوقت الیکشن کرانے کی بھی وزیراعظم آزادکشمیر کوتجویز دی گئی ہے ، 10 ماہ گزر گئے آزادکشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں ہوسکا اسمبلی توڑنے پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں گے ، انوارالحق نے قریبی حلقوں مشاورت کا عمل بھی شروع کررکھا ہے ، وزارت اعظمی سے مستعفی ہوجائیں اسمبلی توڑ کر نئے الیکشن کی طرف جائیں یا پیپلزپارٹی میں شامل ہو کر باقی 8 سے 10 ماہ وزارت اعظمی برقراررکھیں آئندہ چند روز تک حتمی فیصلہ کریں گے ۔