قومی اسمبلی،وزیر ریلوے حنیف عباسی کا وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید

اسلام آباد(اے ایف بی)وزیر ریلوے حنیف عباسی کا وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید،خواجہ آصف کو بیانات کو میڈیا میں وائرل ہونے کاشوق قراردیتے ہوئے کہاکہ اگر ایسے بیانات دینے ہیں تو حکومت سے اٹھ کراپوزیشن میں بیٹھ جائیں، اپنے گریبانوں میں جھانکیں ہم نے بڑے بڑے پل، ہسپتال بنائے، کسی کنٹریکٹر پر الزام نہیں لگایا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا،وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاکہ ہمیں بڑا شوق چڑھا ہوا کہ ہم بیوروکریسی کو گالم گلوچ کر رہے ہوتے ہیں کبھی نظام کو ہائبرڈ کہہ رہے ہوتے ہیں،سارا کچھ یہیں بیان کرنا ہے تو حکومت سے اٹھ کر اپوزیشن میں چلے جانا چاہئے یہ باتیں حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر زیب نہیں دیتیں،ہر کسی کو وائرل ہونے کا شوق ہے، آپ اپنے پہ الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں،آج بھی آپ نظام کا حصہ ہیں،میں نے ایسا سیاستدان دیکھا ہے ذرا سے انگلی اٹھی اس نے استعفیٰ دے دیا،پاکستان کی معیشت اور دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ اپنے گریبانوں میں جھانکیں ہم نے بڑے بڑے پل، ہسپتال بنائے، کسی کنٹریکٹر پر الزام نہیں لگایا،کس کنٹریکٹ کی جرات ہے کہ راولپنڈی میں غیر معیاری کام کرکے پیمنٹ لے لے،اپنے آدھا کلو گوشت کی خاطر پوری بھینس ذبح کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں