مرکزی انجمن تاجران کینٹ کی کابینہ مکمل,مشتاق خان صدر,وجیہہ الدین خان جنرل سیکرٹری منتخب

راولپنڈی (اے ایف بی) مرکزی انجمن تاجران کینٹ کی کابینہ مکمل کر لی گئی، عبدالسلام سرپرست اعلی، فرمان اللہ خان گروپ لیڈر، شیخ سجاد چئیرمین،کی سربراہی مشتاق خان صدر،کی قیادت و دیگر کابینہ وجیہہ الدین خان جنرل سیکرٹری ،سینیئر نائب صدر عمران کیانی و چوھدری خرم، نائب صدر محمد عرفان بھٹی و شیخ طارق،جوائنٹ سیکریٹری چوھدری فاروق،وائس چیرمین رفیع اللہ و شیخ زیشان سمیت کابینہ کا باقاعدہ اعلان گزشتہ روز اہم اجلاس کے موقع پر کیا گیا، نو منتخب عہدیداروں کینٹ کے تاجروں کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا اظہار کیا ہے صدر مشتاق خان نے کہا کہ کینٹ کے تمام تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، مارکیٹوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور تاجر برادری کے اتحاد کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے جنرل سیکریٹری وجیہہ الدین خان کا کہنا تھا کہ ہم تاجر برادری کی مشاورت سے پالیسی سازی کریں گے اور کسی بھی سطح پر ان کے حقوق کے تحفظ میں کوتاہی نہیں برتیں گے گروپ لیڈر فرمان اللہ خان نے کہا کہ تاجروں کی ترقی کے لیے جدید کاروباری رجحانات اور مارکیٹ کے انفراسٹرکچر کی بہتری کو اپنا مشن بنائیں گے اجلاس میں دیگر عہدیداران نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ کینٹ کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور انجمن کو ایک مؤثر اور فعال پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔