گدھے کس صوبے میں کتنے , حکومتی اعداد و شمار سامنےآگئے

راولپنڈی (مدثر رحیم قریشی ) گدھے کس صوبے میں کتنے ہیں ؟حکومتی زراعت شماری رپورٹ میں تفصیلات سامنےآگئیں رپورٹ ادارہ شماریات کے مطابق گدھوں کی تعداد میں پنجاب تمام صوبوں سےآگے، جبکہ سندھ دوسرے اور خیبرپختون خواہ میں تیسرے نمبر پرگدھوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،صوبہ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد باقی صوبوں کےمقابلے میں کم ہے ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ3 ہزارپرپہنچ گئی، سندھ میں گدھوں کی تعداد10 لاکھ81 ہزارہوچکی ہے،خیبرپختون خواہ میں گدھوں کی تعداد 7 لاکھ82 ہزار پر پہنچ گئی، بلوچستان میں میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ30 ہزار ہوچکی ہے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد17 لاکھ73 ہزار زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خیبر پختون خواہ کےمقابلے گدھوں کی تعداد16 لاکھ21 ہزار زیاد بنتی ہے،سندھ کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 13 لاکھ 22 ہزار زیادہ ہے، زراعت شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد49لاکھ ہوچکی ہے