موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے اوراداروں کو مراسلہ جاری

اسلام آباد( اے ایف بی)جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پاکستان میں موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جعلساز موبائل میسیجز بھیج کر معصوم شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، ایف آئی اے، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکرٹری انفارمیشن جعلسازوں کو روکنے میں ناکام ہیں.رپورٹ کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جعلساز موبائل میسیجز بھیج کر معصوم شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، میسیجز میں جعلساز بینک اکاﺅنٹ میں رقم منتقل ہونے یا جعلی انعامات نکلنے کا لالچ دیتے ہیں، معصوم شہری لاکھوں روپے سے محروم ہورہے ہیں، ایف آئی اے، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکریٹری انفارمیشن جعلسازوں کو روکنے میں ناکام ہے. مراسلے میں پوچھا گیا ہے کہ ایف آئی اے اور ٹیلی کمیونیکیشن نے جعلسازوں کیخلاف اب تک کیا اقدامات کیے ہیں، ان اقدامات کی تفصیلات فراہم کی جائے، تفصیلات نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ میں قانونی درخواست دائر کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں