علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(اے ایف بی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور ان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے وزیراعلیٰ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ جاری کیےبعد ازاں کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی تھی ، جس میں ان کی جانب سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔وکیل نے بتایا تھا کہ علی امی کی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہوچکی ہے، لمبی تاریخ دے دیں، 23 ستمبر تک ضمانت منظور ہوچکی ہے۔عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی پر فرد جرم عائدکرنےکی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی تھی۔