اسکول میں خواتین اساتذہ پرتشدد اورہراسانی کامعاملہ،ایک ملزم گرفتار

کراچی (اے ایف بی)کراچی کے نجی اسکول میں خواتین اساتذہ پر تشدد اور ہراسانی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص اسکول کی طالبہ کا والد اور مقدمے میں نامزد ہے، مقدمے میں نامزد پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل حفیظ تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل حفیظ فرانزک میں تعینات اور زیر تربیت ہے، پولیس اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز بھی کردیاگیا، گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس اہلکار نے رشتے داروں کیساتھ ملکرنجی اسکول کی اساتذہ پرتشدد کیا تھا، جمشید کوارٹر پولیس نے گزشتہ روز واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔مبینہ پولیس اہلکارعبدالحفیظ نے اپنی بچی کے معاملے پراسکول میں داخل ہوکر ایک خاتون ٹیچر کو تھپڑ مارے تھے،ان کا نقاب پھاڑا اوربدترین تشدد کانشانہ بنایا تھا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی تھی۔کراچی کے نجی اسکول کی انتظامیہ نے خاتون ٹیچر پر تشدد کیخلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست جمع کرادی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ اسکول طالبہ اپنی والدہ،والد اور ماموں کے ساتھ اسکول آئی، پولیس اہلکار عبدالحفیظ پستول کے زور پرزبردستی اسکول میں داخل ہوا۔درخواست کے مطابق پولیس اہلکارعبدالحفیظ نے اسکول کی دیگر ٹیچرز کو تشدد کا نشانہ بنایا، اسکول انتظامیہ نے پرامن طریقے سے اسے سمجھانے کی کوشش بھی کی مگر وہ نہ مانا۔درخواست ملنے کے بعد اعلیٰ پولیس افسران نے واقعے کانوٹس لے کرمعاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔