متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلیے بڑا اعلان

متحدہ عرب امارات (اے ایف بی)متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کی خدمات کے لیے ایک نئے ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں ایک نئی ڈیجیٹل سروس شروع کی جارہی ہے، یہ سروس ان ملازمین کے لیے ہیں جن کے پاس کسی اور ملک کی تعلیمی اسناد ہوں۔ تاہم مستقبل قریب میں یہ سروس یو اے ای میں جاری شدہ ڈگریوں پر بھی لاگو کی جائے گی۔امارات کے وزارتِ انسانی وسائل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس ڈیجیٹل سروس کا مقصد ملازمت کے عمل کو مؤثر، تیز اور مستند بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی ڈیجیٹل سروس ’MoHRE‘ کی ویب سائٹ، اسمارٹ ایپلیکیشن اور ملک بھر میں موجود کاروباری خدمات کے مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ سرکاری اور نجی اداروں کو تعلیمی اسناد کی تصدیق کے عمل کو براہ راست ڈیجیٹل طریقے سے انجام دینے کی سہولت فراہم کرے گا جس سے کاغذی کارروائی میں واضح کمی واقع ہوجائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اس نئی سروس کے ذریعے یہ عمل مزید تیز، آسان اور مؤثر ہو جائے گا اور یہ ملازمت کے ضوابط کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے غلط طریقوں کی روک تھام میں مدد فراہم کرے گا۔دوسری جانب ٹریول اور سیاحت کے شعبے میں گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال یو اے ای میں بڑی تعداد میں نوکریوں کا اضافہ ممکن ہے۔ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کے نئے ڈیٹا کے مطابق 2025 کے اختتام تک، صنعت کو 925,000 سے زیادہ ملازمتوں کی حمایت کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو کہ عالمی سفر اور سیاحت کے نجی شعبے کی تجارتی تنظیم ہے۔یہ شعبہ اس سال اضافی 26,000+ ملازمتیں پیدا کرے گا۔ڈبلیو ٹی ٹی سی کی سالانہ اکنامک امپیکٹ ریسرچ (ای آئی آر) بے مثال ترقی کو ظاہر کر رہی ہے جو امارات کی مضبوط بحالی اور پُرجوش منصوبوں کو نمایاں عکاسی ہے۔EIR کے مطابق، 2025 میں UAE میں بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات 228.5 بلین درہم تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ اعداد و شمار ایک نمایاں اضافے کو ظاہر کرتا ہے جو 2019 میں گزشتہ بلندترین سطح سے 37 فیصد زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں