محکمہ تعلیم راولپنڈی کے دفتر سے درسی کتابیں چوری ہونے کاانکشاف

راولپنڈی(اے ایف بی)محکمہ تعلیم کے دفتر سے درسی کتابیں چوری کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 ہزار 665 کتابیں برآمدکرلی گئیں،کتابیں حکومت پنجاب کی جانب سے طلبا و طالبات کےلئے پرنٹ کروائی گئی تھیں،کتابیں مختلف اسکولوں میں پرائمری کے طلبا وطالبات کو مہیا کی جانی تھیں۔ملزمان کی گرفتاری کیلئےسی پی او راولپنڈی نے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی تھی،ڈی ای او لٹریری نوید الحق کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج تھا۔کتبابیں چوری کرنے کا واقعہ 2اور3مئی کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں