ریلوے راولپنڈی کا چھوٹے دکانداروں کوزبردستی ایل ای ڈی بورڈ لگانے کیلئے دباو

راولپنڈی (مدثر رحیم قریشی ) ریلوے راولپنڈی انتظامیہ نے راولپنڈی اسٹیشن کے متصل 33 دکانوں کو زبردستی ایل ای ڈی بورڈ اویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ فی کس 32 ہزارروپے دینے کے احکامات جاری کردیے جبکہ انہیں سائن بورڈ کی مد میں سالانہ 15 ہزارروپے ٹیکس دینے کا بھی پیشگی اطلاع دے دی ۔ دکانداروں کی جانب سے از خود سائن بورڈ بنا کر لگانے کی پیشکش کو ریلوے انتظامیہ نے مستردکرتے ہوئے سائن بورڈ نہ بنوانے والوں کی دکانین سیل کرنے کی دھمکی بھی دے دی ۔ بتایا گیاہے کہ ریلوے راولپنڈی کے شعبہ آئی ڈبلیو او نے ریلوے اسٹیشن سے پوڑی پل تک تقریبا 33 دکانین کرائے پر دے رکھی ہیں اس مد میں لاکھوں روپے ریونیو وصل ہورہاہے گزشتہ روز ان دکانوں کے باہر تجاوزات کے خلاف اپریشن بھی کیاگیا اوردکانداروں کو ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے اسٹیشن سے ہوڑی پل تک تمام دکانوں پر ایل ای ڈی بورڈ اویزاں کیے جائیں اورفی دکان پر یہ بورڈ 32 ہزارروپے میں لگایے جائیں گے 33دکانوں کا 10 لاکھ 56 ہزارروپے بنتا ہے ۔ دکانداروں نے راجہ بازار مری روڑ کی مثال دیتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کو پیشکش کی کہ وہ ازخود آپ کے ڈیزائن کردہ سائن بورڈ آویزاں کردیے گے کیونکہ ایل ای ڈی کی گنجائش نہیں یہاں حمام اور لنڈے کی دکانین زیادہ ہیں ان پر سائن بورڈ مناسب رہیں گے جس پر ریلوے انتظامیہ نے انہیں جواب دیاکہ جو نہیں بنوائے گا اس کی دکان سیل کردی جائے گی ۔ دکانداروں نے ریلوے وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس لانوٹس لیتے ہوئے دکانداروں کو ازخود سائن بورڈ لگانے کے احکامات دیں ہمارے پاس 32ہزارروپے مہیں بمشکل کام چلا رہے ہیں ۔اس حوالے سے ڈی ای این ون سے رابطہ کیا انہوں نے کوئی جواب نہ دیا