پی ٹی اے نے 13 لاکھ سے زائد غیر قانونی لنکس بلاک کر دیئے

اسلام آباد(محمد حسیب ریاض)پی ٹی اے نے 13 لاکھ سے زائد غیر قانونی لنکس بلاک کر دیے گئے،ایچ ٹی ٹی پی ایس پر موجود ویب سائٹس مقامی طور پر بلاک کی گئیں،غیر قانونی مواد کی روک تھام پر قومی اسمبلی میں وزیر کابینہ ڈویژن کا تحریری جواب جمع کروادیا گیا،تحریر جواب میں بتایا گیا کہ بلاک شدہ یو آر ایل سوشل میڈیا، ویب سائٹس اور ایپس پر موجود تھے،ایچ ٹی ٹی پی ایس پر موجود ویب سائٹس مقامی طور پر بلاک کی گئیں،ایچ ٹی ٹی پی ایس مواد کے لیے متعلقہ پلیٹ فارمز سے رابطہ کیا گیا،عوام کے لیے آن لائن شکایت مینجمنٹ سسٹم دستیاب ہوگا،مخصوص ای میلز اور ٹول فری نمبر کے ذریعے بھی شکایت درج کی جا سکتی ہے،دستاویز کے مطابق 49 سرکاری اداروں کو شکایت ای پورٹل تک رسائی حاصل ہے،حکومت فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کیلئے سرگرم ہے،597 میگا ہرٹز اضافی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے دستیاب ہے، نیلامی سے ٹیلی کام سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،فائیو جی کیلئے پی ٹی اے نے عالمی کنسلٹنٹ کی خدمات لی ہیں،نیٹ ورک انفرااسٹرکچر اور سروس معیار میں مرحلہ وار بہتری ہوگی،پی ٹی اے کا آن لائن تحفظ کے لیے آگاہی مہمات پر زور دے رہا ہے،