عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد( اے ایف بی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الفطر پر4چھٹیوں کا اعلان کردیا جبکہ شہری 6 چھٹیاں منائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الفطر پر4چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی منظوری سے جاری کردیا گیاہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عیدپر9 سے 12 اپریل تک عام تعطیل ہوگی ،سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے،عید کی چھٹیاں منگل سے جمعہ تک ہوں گی۔ خیال رہے کہ عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے, تاہم عیدالفطر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی،اگر مذکورہ پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں تو ملک میں عید کی نسبتاً طویل 6 چھٹیاں منائی جائیں گی۔ چونکہ عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی,جس کا نوٹیفیکیشن وزیراعظم کی منظوری سے جاری کردیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں