سیکرٹری اطلاعات ونشریات کاصحافیوں کے آٹھ سال سے التوا کا شکار پلاٹوں کا معاملہ آئندہ چندروز میں حل کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (اے ایف بی )سیکرٹری اطلاعات ونشریات ظہور احمد نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔ تعمیری اور مثبت صحافت کو فروغ دے کر بے بنیاد خبر کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائےگی۔ صحافیوں کے آٹھ سال سے التوا کا شکار پلاٹوں کا معاملہ آئندہ چندروز میں حل کیا جائےگا اور اے پی پی کا جرنلسٹ کوٹہ بھی بحال کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے تیار کی گئی فہرست ہاوسنگ فائونڈیشن کو جلد بھجوا دی جائےگی۔ اے پی پی کا صحافی پلاٹ کوٹہ بھی بحال کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا کی قیادت میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں آرائی یوجے کے صدر سید قیصر عباس شاہ ، کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاورنوازراجہ، آر آئی یوجے دستور کے جنرل سیکرٹری رشید ملک ، نائب صدر خضر زمان ملک ،فنانس سیکرٹری راحیل نوازسواتی ، مرزاعبدالقدس ، اے پی پی ایمپلائز یونین کی نائب صدر منیبہ افتخار ، جنرل سیکرٹری راجہ ندیم اقبال، قیصرذوالفقار شاہ اوراے ٹی وی یونین کے صفدر نفیس اوردیگر عہدیداران بھی موجود تھے ، پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نواز رضا نے ملاقات میں سیکرٹری کو تین نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہارہ کہو اور ایف پندرہ میں صحافیوں کی درخواستیں پر عملدر امد کیاجائے گا ، ہاؤسنگ سکیم میں اے پی پی کو صحافتی کوٹے میں شامل کیا جائے گا، ریڈیو پاکستان ، اے ٹی وی کے ملازمین کے بقاجات ادا کئے جائیں گے۔ ریڈیو ملازمین کہ معاوضوں میں اضافہ کے مطالبے پر سیکرٹری اطلاعات نےکہا کہ ان کے معاوضے میں اضافہ کیا جائے گا۔ سیکرٹری اطلاعات نے صحافیوں کے نام کی فہرست آئندہ دو سے تین دن میں وزارت ہاوسنگ کو بھجوانے کی یقین دہانی کرائی ، اور اے پی پی کا صحافتی کوٹہ بحال کرنے بارے بتایا کہ آپ کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے اسی طرح سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے یقین دہانی کرائی کہ ریڈیو اور اے ٹی وی کے ملازمین کے معاوضے میں اضافے اور بقایا جات کے معاملے پر بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نوا زرضا نے صحافیوں کے دیرینہ مطالبات منظور کرنےاور دیگر معامالات کوحل کرانےکی یقین دہانی پرسیکرٹری اطلاعات کاشکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں