راولپنڈی کینٹ کے رہائشی سرٹیفکیٹ کیلئے 500 روپے فیس مقرر

راولپنڈی(اے ایف بی) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے بورڈ اجلاس میں منظوری کے بغیر کینٹ کے رہائشی سرٹیفکیٹ کے حصول کےلیے 500 روپے فیس فیس مقررکردی ،اہلیان کینٹ نے ڈی جی ایم ایل اور اسٹیشن کمانڈر سے رہائشی سرٹیفکیٹ کی فیس وصولی کااقدام واپس لینے کا مطالبہ کردیا کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں رہایش پذیر طلباوطالبات کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلوں کےلیے کینٹ کے رہائشی ہونے کا ثبوت دینا پڑتا ہے جس کےلیے کینٹ بورڈ کی کوئی فیس مقرر نہیں تھی تاہم امسال داخلوں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی بورڈ حکام نے غیر آئینی طورپرمنتخب ممبران کی منظوری کے بغیر ہی رہائشی سرٹیفکیٹ کے اجراء کےلیے پانچ سوروپے فیس مقررکردی ہے جیسے کینٹ کے رہائشیوں نے طلبا دشمنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اس اقدام پر ڈی جی ایم ایل سی اور اسٹیشن کمانڈر کو نوٹس لینا چائیے اوریہ فیس وصول کے احکامات واپس لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں