تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کی روک تھام کےلیے 11نکالتی ہدایات نامہ جاری

راولپنڈی (اے ایف بی) پنجاب بھر میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کی روک تھام کےلیے 11نکالتی ہدایات نامہ جاری کردیا ہے جس میں سکولز ہیڈز کو احکامات دیے گئے ہیں کہ سکولوں زیرتعلیم طلباء کی مانیٹرنگ کی جائے،سرکاری ونجی سکولوں کے طلباء کی اسکریننگ کی جائے اور جنرل ہیلتھ پروفائل بنائی جائے ،منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے سکولزہیڈز طلباء کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ،سکولوں میں قائم کیٹین کے علاؤہ سیکورٹی گارڈز ، کلیریکل سٹاف کی باقاعدگی سے نگرانی اورجانچ پڑتال کی جائے , سکول کے احاطے میں سکریٹ نوشی پر سختی سے ممانعت ہے ، منشیات کی روک تھام آگاہی مہم شروع کی جائے سمیمیار کااہتمام کیاجائے سکولوں کے باہر بینرز آویزاں کیے جائیں ، طلباء کے منشیات کے استعمال کی زمہ دار سکول پرنسپلز ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں