پنجاب ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کا انکشاف

لاہور(اے ایف بی) پنجاب کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس نے پی پی 168 سے سینکڑوں شناختی کارڈ سمیت مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ مشکوک شخص نےاپنا نام خالدحسین بتایا۔پولیس کے مطابق ملزم خالد حسین نے اپنا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا اور لوگوں کو 2 سے 3 ہزار روپے فی کارڈ دینے کا انکشاف کیا۔اس نے کہا کہ میرا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، مجھے پی پی 168 سے لوگوں نے شناختی کارڈ دیے تھے۔دوسری جانب لاہور میں پی پی 167 میں بھی ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ لیگی امیدوار نذیر چوہان کی پیسے دیتے ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں