ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد (اے ایف پی)پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور ملک بھر میں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئےدن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا اور علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی،نماز عید کے بعد شہری سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں البتہ ملک بھر میں بارشوں کے سبب لوگوں کو نماز عید کی ادائیگی اور جانوروں کی قربانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ملک میں کئی مقامات بالخصوص خیبر پختونخوا میں عید گاہوں میں پانی بھر جانے کے سبب مساجد کے اندر ہی عید کی نماز ادا کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں