ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم

لاہور(اے ایف بی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ دورۂ سری لنکا میں نگاہیں جیت پر مرکوز ہوں گی، میزبان ملک کی کنڈیشنز مختلف اور مشکل ہوں گی مگر اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلیے تیاری مکمل کرلی۔دورۂ سری لنکا کے حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں وہاں کی صورتحال کے مطابق دورے میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ مخالف ٹیم کو دو بار آؤٹ کرسکیں، یاسر شاہ کو ساجد خان پر ترجیح دی گئی ہے، ساجد خان ان دنوں ایکشن پر کام کررہا ہے، ساجد خان کا بولنگ ایکشن رپورٹ نہیں ہوا مگر اس میں کچھ تبدیلی لانے کی ضرورت تھی جس کے لیے کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کے فٹنس مسائل تھے لیکن لیگ اسپنر بہت زیادہ بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کے فی اوور اکانومی میں بھی بہتر ہوئی ہے، دورۂ سری لنکا کے لیے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے والے اسپنر کے لیے اچھا موقع ہے کہ اپنی کارکردگی میں نکھارلانے کے لیے کام کرلیں۔بابراعظم نے کہا کہ یاسر شاہ لاہور اور پنڈی میں کیمپس کے دوران اچھے ردھم میں نظر آئے، امید ہے کہ گزشتہ دورہ سری لنکا میں کارکردگی دکھانے والے یاسر شاہ اس بار بھی پرفارم کریں گے۔

ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم” ایک تبصرہ

  1. 🔥 Доброе утро,для Вас прислали билет лото. Войдите в вашем личном кабинете >>> https://forms.yandex.ru/cloud/62b71344f542275611fa1bf9/?hs=ea38400fa9e997a0f6d8b4f36a38d574& 🔥 says:

    k1vsfw

اپنا تبصرہ بھیجیں