پاکستان میں شدید موسم اور کمزور طبقات کے مسائل

۔اسلام آباد (شیرازعلی راٹھور /اے ایف بی)پاکستان میں شدید موسم سے غریب اور کمزور طبقات کے لیے تباہی کے خطرے کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔نوجوانوں کی اکثریت آب و ہوا کی تبدیلی کو سب سے بڑا چیلنج سمجھتی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شدید موسم سے غریب اور کمزور طبقات کے لیے تباہی کے خطرے کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق 2035 سے 2044 کے عرصے میں سیلاب سے 50 لاکھ لوگوں کے متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ اسی طرح ​2070 سے 2100 تک ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال سے سالانہ 10 لاکھ لوگوں کے متاثر ہونے کے خدشات موجود ہیں۔دوسری جانب گرمی کی شدت بڑھنے سے شہروں میں رہنے والے مزدور طبقے میں گرمی سے منسلک بیماریوں اور اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں