کنٹونمنٹ بورڈ ضمنی الیکشن ن لیگ نےتحریک انصاف کوشکست دے دی

راولپنڈی (اے ایف بی ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی وارڈ نمبر 2 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) نے تحریک انصاف کوشکست دے دی ، ن لیگ کے امیدوار ملک طاہر ایوب 4913 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے ، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار زین العابدین 4583 ووٹ لیکر دوسر ے نمبر پررہے ،پولنگ کی شرح 20 فیصدرہی ، ریٹرننگ آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر دو میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 61124 تھی جن میں 12104 ووٹ پول ہوئے ان میں 7323 مردوں کے اور4781 خواتین کے شامل ہیں ،127 ووٹ مسترد ہوئے ،

مسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر ایوب نے 4913 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار زین العابدین نے 4583 ووٹ حاصل کیے تحریک لبیک کے عامر روف 880 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پررہے ، جماعت اسلامی کے اصغرخان695 ووٹ،آزادامیدوارمحمدقاسم126ووٹ،آزادامیدوار راشد محمود 121 ووٹ اورآزادامیدوار شوکت ایوب 569ووٹ لے سکے ۔اس وارڈ میں 58 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن میں 16کو حساس قراردیا گیاتھا ، پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے ،

واضح رہے کہ گزشتہ سال12ستمبر کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر2میں آزاد امیدوار ثمینہ کوثرانتقال کر گئی تھیں جس سے اس وارڈ میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھابدھ کے روز ہونے والے انتخابات میں ریٹرنگ افسر کے فرائض کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو افسر عمران گلزار جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسرکے فرائض ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ادا کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں