ناظرہ قرآن کیلئے الگ سے ٹیچر نہ رکھنے پر نجی سکولز کووارننگ جاری

لاہور(اے ایف بی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ناظرہ قرآن کیلئے الگ سے ٹیچر نہ رکھنے پر نجی سکولز کو وارننگ جاری کردی، 2 فروری تک عربی ٹیچرز نہ رکھنے اور اساتذہ کا ریکارڈ ارسال نہ کرنے پر متعلقہ سکولوں کیخلاف سخت کارروائی کیجائے گی۔ناظرہ قرآن کیلئے نجی سکولز میں الگ سے ٹیچر نہ رکھنے پر وارننگ جاری کردی گئی۔لاہور کے تمام پرائیوٹ سکولوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کے لیے الگ سے ٹیچرز ہونا لازمی ہے

۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کو 2 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی۔مقررہ تاریخ تک ٹیچر نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنے کہا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی کرکے ریکارڈ ایجوکیشن اتھارٹی کو ارسال کیا جائے۔یادرہے کہ شہر میں 4200 نجی سکول آن لائن رجسٹرڈ ہیں۔ہائی کورٹ نےسکولوں میں ناظرہ قرآن تعلیم کو لازمی قرار دے رکھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں