ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ملوث ہیں، مصطفیٰ کمال کا الزام

کراچی ( اے ایف بی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ملوث ہیں جس کی ساری تفصیل بھی موجود ہے، یہ شخص اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوام کے حقوق پر پردہ ڈالنے میں بھی مصروف رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم ڈرامہ باز آدمی ہے، الطاف حسین نے لاش کے لیے چندہ لینے کی اپیل کی، ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پر بانی ایم کیوایم نے ناٹک کیا، لاش پاکستان بھیجنے کے لیے لاکھوں پاؤنڈ کا چندہ وصول کیا گیا، حالیہ دنوں میں ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کے انتقال پر بھی نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے واویلا مچایا، ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا حال ہی میں لندن میں انتقال ہوا، ان کی وصیت تھی کہ وہ پاکستان میں دفن ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میت پاکستان بھیجنے کے نام پر دنیا بھر سے چندہ جمع کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ تکیے کے نیچے سے پانچ لاکھ پاؤنڈ اور دفتر سے چھ لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئے مگر عمران فاروق کی اہلیہ کے لیے چھ ہزار پاؤنڈ بھی موجود نہیں تھے، عمران فاروق کے انتقال کے بعد اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں رکھا گیا کیوں کہ عمران فاروق کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہیں اور انہوں نے قاتلوں کو سالگرہ کا تحفہ دے کر ایک سنسنی خیز کھیل کھیلا۔مظفیٰ کمال کہتے ہیں کہ عمران فاروق کے قتل کی تمام تفصیلات ان کے پاس موجود ہیں اور اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جانا چاہیئے، یہ پوری نسل برباد کرچکا اور اب بھی برباد کررہا ہے، یہ 40 سالوں میں کتنے لوگوں کو کھا گیا، اب بھی کھا رہا ہے، عمران فاروق کے بچوں سے درخواست کرتا ہوں بانی سے رابطہ نہیں کریں، الطاف حسین لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے ہیں اور برطانیہ کی عدالتوں میں عمران فاروق کے قتل کے کیس کُھلوانے سے گریز کرتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی ایم کیو ایم گزشتہ 25 سال سے را سے پیسے وصول کر رہے تھے، مہاجروں کے حقوق کے نام پر اپنے ذاتی مفادات پورے کر رہے ہیں، بانی ایم کیو ایم قومی مجرم اور ملک کا غدار ہے، یہ شخص قوم کے بچوں کو نقصان پہنچا چکا ہے، ایسے لوگ خود اپنی موت کا انتظام کرتے ہیں اور پھر دوسروں کے سوگ پر بھی چھاپہ مارتے ہیں، وعدہ کرتا ہوں برطانیہ جا کر عمران فاروق قتل کیس میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں اور عوام کے لیے آواز بلند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں