دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے: وزیراعظم شہبازشریف
باغ (اے ایف بی )وزیراعظم شہبازشریف نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بہت خوشی ہوئی، دانش اسکول کا سلسلہ ہم نے پنجاب سے شروع کیا۔اگلے سال 23 مارچ کو دانش اسکول باغ کا افتتاح کریں گے،دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے،دانش اسکولوں میں غریب کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم مفت فراہم کررہے ہیں، دانش اسکول ملک کے نامور تعلیمی ادارو ں کا ہم پلہ ہے۔دانش اسکول کے بچے فارغ التحصیل ہو کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دانش اسکول کا دائرہ پورے ملک تک بڑھانا خوش آئندہ ہے۔دانش اسکول آپ کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے، معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،ان شااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیرآزاد ہوگا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’پنجاب میں جب دانش اسکول شروع کئے گئے تو بہت مخالفت ہوئی۔وزیراعظم نے بطور خادم پنجاب دانش اسکول شروع کیا تھا،دانش اسکول قائم کرکے وزیراعظم نے ہونہار بچوں کیلئے بہترین فیصلہ کیا، ملکی ترقی کیلئے اڑان پاکستان جیسے منصوبے بہت ضروری ہیں۔وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ’دانش اسکول کاقیام تاریخ کا حصہ بنے گا، وزیراعظم ملک کے کونے،کونے میں دانش کا قائم کر رہے ہیں
Load/Hide Comments





