کچے کے72 خطرناک ڈاکوؤں نے 200 سے زائد جدید و بھاری ہتھیار ڈال دیے

سندھ (اے ایف بی)شکارپور میں منعقدہ تقریب میں وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔تقریب کے دوران کچے کے72 خطرناک ڈاکوؤں نے 200 سے زائد جدید و بھاری ہتھیار ڈال کر سرینڈر کیا، جن کے سروں کی مجموعی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد تھی۔پانچ ماہ طویل گڑھی تیغو آپریشن کے دوران 107 مغوی بازیاب کرائے گئے جبکہ متعدد کامیاب کارروائیاں کوٹ شاہو، جگن، کالہورو، بگارجی اور بچل بھیو میں کی گئیں۔وزیر داخلہ نے سندھ پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔سرینڈر کرنے والوں میں بدنام زمانہ ڈاکو سکھیو، سونارو، گلزار، لادو، نثار اور نورالدین تیغانی سمیت کئی انعام یافتہ افراد شامل تھے، جن پر درجنوں مقدمات درج تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں