اسلامک سولیڈیرٹی گیمز :ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
اسلام آباد (اے ایف بی) اولمپیئن ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے 83.05 میٹر کی طویل ترین تھرو کی۔تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے پہلے راؤنڈ میں 75.44 میٹر تھرو کیا جبکہ پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلے راؤنڈ میں 70.32 میٹر تھرو کیا، اس طرح ارشد ندیم پہلے راؤنڈ میں پہلے نمبر پر رہے۔دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے یاسر سلطان نے دوسرے راؤنڈ میں 74.43 میٹر تھرو کیا جبکہ ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ میں 83.05 میٹر تھرو کیا، اس طرح وہ دوسرے راؤنڈ میں بھی پہلے نمبر پر رہے۔تیسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 82.48 میٹر تھرو کیا جبکہ یاسر سلطان نے 72.82 میٹر تھرو کیا، تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم پہلے نمبر پر رہے جبکہ یاسر سلطان تیسرے نمبر پر رہے۔چوتھے راؤنڈ میں یاسر سلطان نے 73.78 میٹر تھرو کیا جبکہ ارشد ندیم نے 77.06 میٹر تھرو کیا جس کے بعد ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے کے امکانات واضح ہوگئے جب کہ یاسر سلطان نے 73.78 میٹر تھرو کیا۔پانچویں راؤنڈ میں ارشد ندیم اپنی پانچویں تھرو سے محروم رہے جبکہ یاسر سلطان نے پانچویں باری میں 71.79 میٹر تھرو کیا۔ارشد ندیم نے چھٹے راؤنڈ میں 77.98 میٹر تھرو کیا جبکہ یاسر سلطان نے چھٹی باری میں 76.04 میٹر تھرو کیا۔





