ریاض میں جاری اسلامی سولیڈیریٹی گیمزجاری ، ترکی کی شاندار کارکردگی،
ریاض، سعودی عرب (خاورنوازراجہ ): سعودی عرب کی دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹی اسلامی سولیڈیریٹی گیمز (Islamic Solidarity Games) جاری ہیں اب تک مجموعی طورپر 71 میڈل لیکر ترکی پہلے نمبر پر ترکی نے جیتے ہیں جن میں 44 سونے ، 16 چاندی اور 11کانسی ،
ازبکستان کھیلوں کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر اب تک اس نے39 میڈل جیتے ہیں جن میں 13 سونے کے17 چاندی اور9 کانسی
، مصر تیسرے نمبر پر ہے اس نے اب تک مجموعی طورپر 27 میڈل جیتے ہیں جن میں 10 سونے ، 6 چاندنی اور 11 کانسی ،
قازقستان چوتھے نمر پر ہے جس نے مجموعی طورپر 26 میڈل جیتے ہیں جن میں 8 سونے ، 7 چاندنی اور 11 کانسی
،نائیجیریا پانچوین نمبر ہے ہے جس نے مجموعی طورپر 14 میڈل جیتے جن میں 6 سونے ، 5 چاندنی اور 3 کانسی
ایران چھٹے نمبر پر۔ہے اب تک مجموعی طورپر اس نے 24 میڈل جیتے ہیں جن میں 6 سونے ، 4 چاندنی اور 14 کانسی
انڈونیشیا ساتویں نمبر پر۔ہے اس نے مجموعی طور پر 20 میڈل جیتنے جن میں 4 سونے ، 12 چاندنی اور 4 کانسی
آذربائیجان ٹھویں نمبر پرہے اب تک اس نے 20 میڈل جیتے جن میں سے 4 سونے ، 11 چاندنی اور 11کانسی
الجزائر نویں نمبر پر رہا اس نے مجموعی طور پر 16 میڈل جیتے جن میں سونے کی 2 ، چاندنی کے 5 اور 9 کانسی
بحرین دوسیں نمبر پر رہا اس نے مجموعی طورپر6 میڈل جیتے جن میں 2 سونے، 2 چاندی اور 2 کانسی
یوگنڈا گیارہواں نمبر پررہا اس نے مجموعی طور پر 4 میڈل جیتے جن میں 2 سونے ، 1 چاندنی اور1 کانسی
مہزبان ملک سعودی عرب بارہوں نمبر پررہا اس نے مجموعی طور پر 15 میڈل جیتے جن میں 1 سونے، 1 چاندنی اور 13 کانسی کے تمغے لیے
سولیڈیریٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن (ISSA) کی جانب سے منظم کیا جا رہا ہے، 21 کھیلوں میں 270 ایونٹس پر مشتمل ہے، جن میں 344 تمغے تقسیم ہو چکے ہیں۔ اب تک ہونے والے مقابلوں میں ترکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈل ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ میزبان سعودی عرب سمیت 57 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس ایونٹ میں اسلامی دنیا کے 57 ممالک سے ہزاروں کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، جو ISSA کے تمام رکن ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں افغانستان، الجزائر، آذربائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، برونئی، کمورون، مصر، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، کزاخستان، کویت، لبنان، مراکش، نائیجیریا، عمان، پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، سینیگال، شام، تاجکستان، تیونس، ترکی، یوگنڈا، متحدہ عرب امارات اور دیگر شامل ہیں۔2043b5 ہر ملک سے سینکڑوں کھلاڑیوں کی شمولیت ہے، جیسے ترکی سے 212 (110 خواتین اور 102 مرد)، جبکہ آذربائیجان اور الجزائر جیسے ممالک سے 179 اور 117 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔کھیلوں کی فہرست میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، کیمل ریسنگ، جودو، کیراٹے، تیراکی، ٹیبل ٹینس، والی بال، وزن اٹھانا، کشتی اور ووشو سمیت 21 میڈل ایونٹس شامل ہیں، جبکہ کُراش اور پینکاک سلات جیسے دو کھیل ڈیمونسٹریشن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مقابلے ریاض کے مختلف مقامات پر ہو رہے ہیں، جن میں الجنادرہ اسٹیڈیم (افتتاحی تقریب)، بلویارڈ ریاض سٹی، پرنس فیصل بن فہد اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم اور سعودی اولمپک کمیٹی کمپلیکس شامل ہیں۔
-۔ اختتامی تقریب 21 نومبر کو الجنادرہ میں ہوگی، جہاں باقی ایونٹس جیسے کشتی فائنلز (18 نومبر) اور ووشو مقابلے مکمل ہوں گے۔ سعودی عرب نے بنیادی ڈھانچے کی کمیوں کی وجہ سے کمورون سے میزبانی چھین لی تھی، اور اب یہ ایونٹ کامیابی سے منظم ہو رہا ہے۔





