اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 2025: فینسنگ، ایتھلیٹکس اور 3×3 باسکٹ بال مقابلے (کل) پیر کو ہوگا
ریاض۔( خاورنوازراجہ )اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 2025 میں فینسنگ، ایتھلیٹکس، 3×3 باسکٹ بال اور ٹائیکوانڈو سمیت متعدد مقابلوں کا آغاز اور فائنل راؤنڈز کل(پیر) سے شروع ہوں گے، جن میں 22 ممالک کے 160 فینسرز، 586 ایتھلیٹس اور 9 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ ٹیکوانڈو کے چار گولڈ میڈل فیصل ہوں گے۔ریاض 2025 میں فینسنگ اپنے مسلسل تیسرے ایڈیشن میں شامل ہے، جہاں 22 ممالک سے 160 کھلاڑی ایپی، فوائل اور سبری کے انفرادی و ٹیم مقابلوں میں 17 تا 20 نومبر شرکت کر رہے ہیں۔ مقابلے بولیوارڈ ریاض سٹی میں منعقد ہوں گے۔
باسکٹ بال کا آغاز کل (پیر) کو سپورٹس بولیوارڈ—پرومناد کے آرٹ ٹاور میں ہوگا۔ یہ ڈسپلن پہلی بار باکو 2017 میں شامل ہوا اور کونیا 2021 میں دوبارہ کھیلا گیا۔ ترکیہ، آذربائیجان اور مالی اس کے نمایاں ملک ہیں۔ ان مقابلوں میں شرکت کرنے والی ٹیمیں میں آذربائیجان، بحرین، الجزائر، سعودی عرب، ایران، ترکیہ، آئیوری کوسٹ، قطر اور مصرشامل ہے۔ایتھلیٹکس کے مقابلے بھی کل شروع ہو رہے ہیں جن میں 586 کھلاڑی اسپرنٹس، مڈل و لانگ ڈسٹنس ریسز، ریلے ریسز، ہائی جمپ، لانگ جمپ، ٹرپل جمپ، پول والٹ، نیزہ پھینک، ڈسکس، ہیمر تھرو اور شاٹ پٹ میں حصہ لیں گے۔ مقابلے پرنس فیصل بن فہد اسپورٹس سٹی میں ہوں گے، تاہم جمپنگ کے ایونٹس بولیوارڈ ریاض سٹی میں منعقد ہوں گے۔
ٹیکوانڈو ایونٹ کا اختتام بھی پیر کو ہوگا جہاں چار گولڈ میڈل راؤنڈز ہوں گے۔ ان میں مردوں کا انڈر 67 کلوگرام، مردوں کا اوور 82 کلوگرام خواتین کا اوور 70 کلوگرام،خواتین کا انڈر 63 کلوگرام شامل ہے۔ ان مقابلوں کے ساتھ تین روزہ ٹائکوانڈوکو ایونٹ مکمل ہو جائے گا۔بولیوارڈ ریاض سٹی کے داخلی دروازے پر نصب فوٹو بوتھ میں شائقین فوری پرنٹ شدہ اور ڈیجیٹل تصاویر حاصل کر رہے ہیں۔ ہر تصویر کی ایک کاپی آرکائیو کی جارہی ہے، جسے بعد ازاں گیمز کے لوگو پر مشتمل ایک بڑے یادگاری میورل کی شکل دی جائے گی۔
Load/Hide Comments





