کنٹونمنٹ بورڈ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا،

راولپنڈی (اے ایف بی) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے وارڈ نمبر8 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا، ملک عبدالصمد 2667 ووٹ لئے جبکہ ان کےمدمقابل امیدوار پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ملک عبدالکریم نے 2025 ووٹ لئے ٹی ایل پی کے امیدوار عثمان مرشد نے 104 ووٹ لیے اور آزاد امیدوار آغابابر صرف 6 ووٹ لے سکے ، ووٹوں کی تناسب 14 فیصد رہا ، اس وارڈ میں 34ہزار92 ووٹر رجسٹرڈ ہیں ، ضمنی الیکشن میں مجموعی طورپر 4 ہزار8 سو 49 ووٹ پولنگ ہوئے ، مردورں نے 3024 اور خواتین کے 1825 ووٹ پولنگ ہوئے ، جبکہ 35 ووٹ مسترد ہوئے ، اس وارڈ میں 26 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ، جن میں 77 پولنگ بوتھ ہیں ان میں 40 مردوں اور 37 خواتین کے تھے ، انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے پولنگ اسٹیشنز پر 250 پولیس اہلکار ڈیوٹیاں دیں ، ریٹرننگ آفیسر ارشدخان نے غیرملکی نتائج کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، ن لیگ کینٹ کے رہنما وایم پی اے افتخار ملک سمیت دیگر نومنتخب کونسلر کی رہائشگاہ پہنچ گے ملک عبدالصمد نے ووٹروں کا شکریہ اداکیا ۔