پیپلزپارٹی راولپنڈی کے ورکروں کا بھوک ہڑتال کااعلان

راولپنڈی (اے ایف بی) پیپلزپارٹی راولپنڈی کے ورکروں نے مرکزی قیادت اورورکروں کے درمیان فاصلے بڑھنے۔دھڑے بندی اورورکروں کو مسلسل نظر انداذ کرنے پر سخت تشوئش کااظہارکرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،ملک عامرفداپراچہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ راولپنڈی میں پیپلزپارٹی کے ورکروں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، حالیہ دنوں میں بھی ایسی ہی کوشش انہوں نے اپنے دھڑے بلکہ اپنی یونین کونسل اور اپنے قریبی عزیزوں کو ساتھ لیکر صدرمملکت سے ورکرز بنا کر ملاقات کرائی جس پر ورکروں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے،ورکروں نے تحفظات دورنہ ہونے پر گورنر انیکسی راولپنڈی کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ اورزرداری ہاوس اسلام آباد میں کے باہر احتجاج کااعلان کردیا، گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی کے ورکروں کا احتجاجی اجلاس منعقدہوا جس میں پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں میں سے بنارس چوہدری توقیر عباسی ناصر میر ملک قاسم ادریس عثمان ستی راجہ ظہیر ذیشان مہدی مجاہد خان سعید اختر پپا شہزاد بٹ ملک انعام شفیق جدون ملک ندیم عمران خان کوھستانی راجہ شوکت سابق نائب ناظم جہانگیر بٹ میاں الطاف بٹ شعبہ خواتین کی صدر گل ناز بادشاہ سیکرٹری جنرل سعدیہ عباسی شازیہ بتول سعیدہ بی بی پیپلز لیبر بیورو کے صدر راجہ مجید جاوید خان راجہ پرویز پیپلز ٹریڈرز سیل راولپنڈی کے صدر طارق وحید بٹ چوھدری پرویز راجہ رؤف چوہدری طاہر اکرام انور خان جدون ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر عبدالرحمن توکلی سمیت ورکرون کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ورکروں نے ملک عامرفداپراچہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں راولپنڈی میں پیپلزپارٹی کی تباہی کاذمہ دارقراردیدیا،اورکہاکہ عید کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پارٹی ورکرز کی ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو اس بددیانتی کا جواب دینا ہوگا اور اقربا پروری کرتے ہوئے ذاتی دوستوں کے نام لسٹ میں شامل کرنا بدترین ناانصافی اور حق تلفی کے مترادف ہے کارکنان اس کا جواب لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ھے اس کی طاقت اس کے مخلص اور نظریاتی کارکن ھیں پارٹی کو کسی کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا، پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن چوہدری بنارس نے اجلاس کا ایجنڈا بتاتے ہوئے کہا کہ دو جون کو عید کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خواہش پر راولپنڈی اسلام آباد کے ورکروں کی ملاقات کا اھتمام کیا گیا اس سلسلہ میں ذاتی اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے ایوانِ صدر میں موجود اھم شخصیت کے ذریعے عامر فدا پراچہ نے پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر اور بائی پاس کرتے ھوئے ملی بھگت سے ملاقاتی ورکرز کی لسٹ بنانے کا اختیار از خود حاصل کرلیا جو کہ ناصرف پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے بلکہ پارٹی کے نظم و ضبط اور ڈسپلن کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے پیپلز پارٹی کے ورکرز عامر پراچہ کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اجلاس میں سب ورکرز نے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں مثبت تجاویز اور رائے دیں جس کے بعد متفقہ طور پر طے پایا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کی طرف سے قیادت کو تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے ایک خط تحریر کیا جائے گا اس کے علاؤہ کارکنان اپنا بُنیادی جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے گورنر انیکسی راولپنڈی کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے جس میں شہر کے تمام سینئر کارکنان بھرپور انداز شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اس ضمن جو بھی بات چیت ہوگی اس میں مخصوص رہنماؤں کے بجائے تمام کارکنان کی موجودگی میں بات چیت ھوگی ورکروں نے مطالبات منظور نہ ھونے کی صورت میں ناصرف سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلقی اختیار کر بلکہ اپنے اپنے عہدوں سے مستفی بھی ھو جاییں گے ایک کارکن خود سوزی کا اعلان بھی کیا