پیپلز پارٹی راولپنڈی کے ناراض کارکنوں نے آج ہنگامی اجلاس طلب

راولپنڈی ( اے ایف بی) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے ناراض کارکنوں نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ائندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ اجلاس میں راولپنڈی ضلع تحصیل کینٹ اور سٹی کے سینیئر اورنظریاتی ورکر شرکت کریں گے ۔ یہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن بنارس چودری نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کہ نظریاتی ورکروں کو ہر موقع پر نظر انداز کیا گیا ہے حالیہ دنوں صدر مملکت اصف علی زرداری سے راولپنڈی کے مخصوص دھڑے کے لوگوں کی میٹنگ کروائی گئی ہے جس پر راولپنڈی کے ورکروں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اس سلسلے میں اج ہم نے راولپنڈی مقامی ہوٹل میں ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں پارٹی ورکروں کی مشاورت سے ائندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ۔ صدر مملکت زرداری سے ملاقات کے بعد راولپنڈی کے کارکنوں کی دھڑے بندی واضح طور پر سامنے اگئی ہے ۔