عدالتی فیصلے کے باوجود سرکاری اداروں کے ناموں سے بنائی گئی ہائوسنگ سوسائٹز کے نام تبدیل نہ ہوسکے

اسلام آباد(توقیر قادری /اے ایف بی ) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سرکاری اداروں کے نام سے بنائی گئی کواپریٹیو ہائوسنگ ساسائٹیزکے ناموں پر پابندی کو کئی سال گزربنے کے باوجود سی ڈی اے ایسی تمام کوااپریٹو ہائوسنگ سوسائٹز کے نام تبدیل نہ کراسکے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سرکاری اداروں کے نام سے بنائی گئی کواپرٹیو ہائوسنگ سوسائٹیز کے ناموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے نام تبدیل کرنے کےلئے جی ایم بلانے کی ہدایت کی۔ سی ڈی تمام ہائوسنگ سوسائٹیز کے اسلام آباد کے انددر کے امور کی زمہ دار ہے اب تک عملی طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ پر عمل درآمد نہیں کاسکا۔ آج بھی انتہائی حساس سرکاری داروں کے آر ایل کواپریٹیو ہائوسنگسوسائٹ، آئی بی ایمپلائز کواپریٹو،ایف آئی پارک انکلیو، واپڈا ایمپلائز کوااپرٹیو، سی بی ار ایمپلائز کاواپڈ، کیبنذٹ ڈیوذن ایمپلائز، منسٹری آف کامرس کواپرٹیو، وزارد داخلہ ایمپلائز کواپریٹیو، سینٹ ایمپلاز کواپرٹیو، او جی ڈی سی ایل کواپریتیو سمیت درجن سے زائد کوپریٹیو سوساتٹیز کام کرہی ہیں