ریلوے RRACS کا ادارہ ختم ملازمین بھی فارغ

راولپنڈی (اے ایف بی ) وزارت ریلوے نے ریلوے کو مالیاتی خسارے سے نکالنے کےلیے پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ (RRACS) کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے جبکہ پراکس میں کام کرنے والے 75 سے زاہد ملازمین کو بھی ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ کے ساتھ تمام سہولیات دیکر فارغ کردیاجائے گا جبکہ راولپندی لاہور اورکراچی میں قائم دفاتر بھی بند کردیے جائیں گے زرائع کے مطابق پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ، (PRACS) کو 1976 میں کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر بنایا گیا تھا اور یہ وزارت ریلوے کا ذیلی ادارہ ہے یہ ادارہ ریلوے میں سول/مکینیکل/الیکٹریکل/ٹیلی کمیونیکیشن/سگنل انجینئرنگ اور کمرشل اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں سے متعلق فزیبلٹی اسٹڈیز، فیلڈ سروے، اور پروجیکٹ مینجمنٹ کے علاوہ پروجیکٹوں کی تفصیلی ڈیزائننگ/کنٹریکٹ مینجمنٹ اور تعمیراتی نگرانی بھی شامل ہے ۔ پراکس ریلوے پر بوجھ تھا جس پر ماہانہ لاکھوں روپے اخراجات ہورہے تھے وزارت نے مالیاتی خسارے کے پیش نظر ریلوے کےبوہ تمام ادارے ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جن کی کارکردگی ٹھیک نہیں اور وہ ریلوے پر بوجھ ہیں ۔ پراکس کے راولپنڈی لاہور اورکراچی میں قائم دفاتر بھی ختم کیے جارہے ہیں
Load/Hide Comments