پی ٹی آئی کارکنان کی اموات، خیبرپختونخواہ حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

pti

پشاور (اے ایف بی ) پی ٹی آئی کارکنان کی اموات، خیبرپختونخواہ حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان، صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا ہمارے کارکنان شہید ہوئے، سیدھا فائر کیا گیا, اسنائپر اور دیگر جدید اسلحہ استعمال کیا گیا، ان کی لاشیں چھپائیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران تشدد کے خلاف حکومت خیبرپختونخواہ نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا جب کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے کارکنان شہید ہوئے، ان کی لاشیں چھپائیں گئیں، ڈھٹائی کے ساتھ ادارے جھوٹ بول رہے ہیں۔خیبرپختوبخواہ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت اسپیکر گرفتہ دل کے ساتھ کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے جب کسی نے آئین کی بالا دستی کے لیے آواز اُٹھائی، اسے کچلا گیا، فلسطین کی مثال دی جاتی ہے وہی صورتحال اسلام آباد میں دیکھی گئی، کارکنان پر اسنائپر اور دیگر جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی نے کہا کہ باریش نماز پڑھنے والے کارکن کو کنٹینر سے پھینکا گیا، جو کارکنان شہید ہوئے، ان کی لاشیں چھپائیں گئیں، ڈھٹائی کے ساتھ ادارے جھوٹ بول رہے ہیں۔ بابر سلیم سواتی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کو قتل کرنے کی کوشش کی گی، وزیر اعلیٰ پر سیدھی فائرنگ کی گئی تو وہ وہاں سے چلے ان کا کہنا تھا کہ ایسے تجربات سے ہم پہلے بھی مشرقی پاکستان میں گزر چکے ہیں، آج مشرقی پاکستان کے تجربات مغربی پاکستان میں دھرائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا آئین پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے، بد قسمتی سے پاکستان میں روز اول سے اداروں نے، مقتدر حلقوں نے جبر سے یہ حق اپنی عوام سے چھین رکھا ہے اور اس ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب کبھی بھی کسی بھی سیاسی قوت نے اس ملک کے اندر آئین کی سربلندی کے لیے آواز اٹھائی، باہر نکلے تو ان کو بے دردی سے کچلا گیا۔اجلاس کے دوران کُرم اور اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کے لیے دعا کی گئی۔ اس دوران حکومت خیبرپختونخواہ نے اسلام آباد احتجاج سے متعلق 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا، وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ کل سے 3 روزہ سوگ ہوگا، ورکرز کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان پر سیدھا فائر کیا گیا۔گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں