یورپی ایوی ایشن کا پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی

اسلام آباد(محمد حسیب ریاض) یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں پر عائد پابندی کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔جمعہ کوپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار نے تصدیق کی کہ ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او ) کی اجازت جاری کر دی گئی ہے۔ڈی جی سی اے اے نے وزیراعظم، وزیر ہوا بازی اور سیکرٹری ہوا بازی کا شکریہ ادا کیا جن کی غیرمتزلزل حمایت نے پی سی اے اے کو اس تاریخی کامیابی تک پہنچنے میں مدد فراہم کی۔انہوں نے اپنی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے لگن کو سراہا۔اس موقع پر ڈی جی سی اے اے نے پوری پاکستانی قوم، ایئر لائنز اور ہوا بازی کے شعبے کو مبارکباد پیش کی۔ڈی جی سی اے اے نے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حکام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے پابندی ہٹانے کے عمل میں مسلسل تعاون اور حمایت فراہم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں