پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ کو کرانیکا اعلان

pti

راولپنڈی (اے ایف بی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 23اور24فروری کو جمع کرائے جاسکتے ہیں،‏پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے اسکروٹنی 25فروری کو ہوگی،‏پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27فروری تک ہونگے،‏پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیئے گئے تھےجس کے باعث عام انتخابات میں پارٹی سے انتخابی نشان بلا چھین لیا گیا تھا اور تمام امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں شامل ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں