عازمین حج فوری طورپر سعودی ویزہ بائیو ایپ پر بائیو میٹرک یقینی بنائیں، وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (اے ایف بی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کو ہدایات دی ہیں کہ وہ فوری طورپر سعودی ویزہ بائیو ایپ پر اپنی بائیو میٹرک یقینی بنائیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 ء کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے عازمین حج سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر موبائل پلے سٹور سے سعودی ویزہ بائیو ایپ ڈائون لوڈ کریں اور اس ایپ پر جا کر اپنی ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کرائیں، اس کے بعد پاسپورٹ سکین کریں، اگلے مرحلہ میں اپنی سیلفی لیں اور اس کے بعد دائیں او ر بائیں ہاتھ کے فنگر پرنٹس لیں ۔ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد بائیو میٹرک درخواست موصول ہونے کی ای میل آئے گی اور اس ای میل کو مزید پراسس کیلئے سنبھال کر رکھیں۔
Load/Hide Comments





