ماحولیاتی آلودگی کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کوڑاکرکٹ جلاکرتلف کرنے لگا

راولپنڈی (اے ایف بی)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ سینی ٹیشن  کینٹ کے مختلف علاقوں سے  کورا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے بجائے جلاکر تلف کرنے لگا۔کوڑاکرکٹ سے نکلنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی کو مزید بڑھا کر فضائی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔ رہائشی  علاقوں  میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے جبکہ جلایا جانےوالا یہ  کوڑاکرکٹ مضر صحت بھی  ہے  ۔کوڑاکرکٹ جلانے سے   نکلنے والے دھواں کے زہریلے ذرات سے کینسر، دمہ، سانس کی بیماریاں، پھیپھڑوں کی خرابی کینسر جیسے موذی مرض  جنم لیتے ہیں، جسم میں مدافعتی نظام متاثر ہوجاتا ہے اورگلے اور کھانسی کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔تفصیلات کے مطابق  کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ سینی ٹیشن   کے عملے  اور پرایئویٹ کوراکرکٹ اٹھانے والے   ڈمنپنگ پوائنٹ  کے بجائے خالی پلاٹوں میں کوڑا کرکٹ پھینک دیتے ہیں کوڑاکرکٹ زیادہ ہونے پر اسے آگ لگا کر تلف کیاجاتا ہے ۔جو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنا رہاہے ۔ کینٹ بورڈ کے علاقہ لین نمبر سات ، رینج روڈزیارت والی گلی ، افشاں کالونی ، اورپیپلزپارٹی کے علاقوں میں خالی پلاٹوں میں جمع کوڑا کرکٹ جلاکر تلف کیا جارہاہے ، اہلیاں علاقہ نے کوڑاکرکٹ کو جلانے پر سخت تشویش کااظہار کیا اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ کوڑاکرکٹ جلاکر تلف کرنے پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ کوڑاکرکٹ جلانے سے    نکلنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی کو مزید بڑھا کر فضائی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں