پی ٹی آئی کا میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

کراچی (اے ایف بی)تحریک انصاف نے میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے شہرِ قائد کے میئر کے انتخاب کے حوالے سے اہم ترین اعلان سامنے آیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔اپنے بیان میں تحریک انصاف کراچی نے کہا ہے کہ جو پیپلز پارٹی چار بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی وہ عجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کر رہی ہے، پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے انہیں اغوا کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتے کہ عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے، پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ بنایا۔تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیئے، پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں