اسلام آباد (اے ایف بی) کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ اسکواڈ میں دو سینئر بیٹرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیدیا۔نجی ٹی وی چینل پر دیئے گئے انٹرویو میں سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث سہیل انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ ایشیاکپ کا کوئی مستقبل دیکھائی نہیں دے رہا، پاکستان کو ورلڈکپ میں مڈل آرڈر کیلئے افتخار احمد اور سلمان علی آغا کو اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افتخار احمد نے ٹی20 ورلڈکپ میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ہیں، اس کے علاوہ وہ بالنگ بھی کروانے کے اہل ہیں، گرین شرٹس کو سلمان علی آغا پر بھی بھروسہ کرنا چاہئے تاکہ انہیں اضافی بولر بھی مل سکے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عماد وسیم کو بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرتا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عازمین حج فوری طورپر سعودی ویزہ بائیو ایپ پر بائیو میٹرک یقینی بنائیں، وزارت مذہبی امور
- انسداددہشت گردی عدالتوں کے ججز کی سکیورٹی کیلئے نئی لگژری فول پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- آئی سی سی کا بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی کوریج کی اجازت دینے سے انکار
- سال 2026 کے لئے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان
- پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا 16 جنوری سے آغاز
