لاہور(اے ایف بی) افغانستان کے خلاف آج پہلے ٹی20 کے لیے پاکستان ٹیم نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا۔دونوں ٹیمیں آج شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں شام 9 بجے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی20 میچ کیلئے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا ہے، فاسٹ بولر زمان خان، احسان اللہ، طیب طاہر اور صائم ایوب ڈیبیو کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے عزم اظہار کیا ہے کہ سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔قبل ازیں شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پاک افغان ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں شاداب خان اور راشد خان نے شرکت کی تھی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عازمین حج فوری طورپر سعودی ویزہ بائیو ایپ پر بائیو میٹرک یقینی بنائیں، وزارت مذہبی امور
- انسداددہشت گردی عدالتوں کے ججز کی سکیورٹی کیلئے نئی لگژری فول پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- آئی سی سی کا بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی کوریج کی اجازت دینے سے انکار
- سال 2026 کے لئے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان
- پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا 16 جنوری سے آغاز
