الیکشن کمیشن نے پنجاب میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد (اے ایف بی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے نگران سیٹ اپ کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے نگران سیٹ اپ کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی، اور تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا ۔الیکیشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق صوبہ بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ اور تمام وزرا سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایات کرتے ہوئے سرکاری رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹل و گیسٹ ہاؤسز کو خالی کرنے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگران سیٹ اپ معمول کا کام جاری رکھے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں