ہمارے پاس کراچی کا کچرا ٹھکانے لگانے کا پلان ہے: شہزادی رائے

کراچی (اے ایف بی)بلدیاتی انتخابات میں خواجہ سراء امیدوار شہزادی رائے کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کراچی کا کچرا ٹھکانے لگانے کا بھی پلان ہے۔خواجہ سراء شہزادی رائے سندھ حکومت کی جانب سے پہلی بار خواجہ سراؤں کو بلدیاتی انتخابات میں نمائندگی کا موقع دیے جانے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلی بار خواجہ سراؤں کو بلدیاتی انتخابات میں نمائندگی کا موقع دیا ہےخواجہ سراء شہزادی رائے کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشنز میں خصوصی نشست پر پہلی بار خواجہ سراء کونسل کا حصہ ہوں گے۔ کونسل جا کر شہر کا مقدمہ لڑیں گے، ہمارے پاس شہر کا کچرا ٹھکانے لگانے کا بھی پلان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں