سابق بھارتی کرکٹر کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا، مگر کیوں؟

نئی دہلی(اے ایف بی) بھارت کے سابق فاسٹ بولر اور مینز ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے ٹیم کے رکن مناف پٹیل کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل ایک رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر ہیں، اس فرم نے رہائشی منصوبہ شروع کیا تھا جو بری طرح ناکام رہا جبکہ کمپنی سرمایہ کاروں کو ادائیگی کرنے میں بھی ناکام رہی، جس کے بعد کئی سرمایہ کاروں نے شکایات درج کرائیں تو یوپی ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے ریکوری سرٹیفکیٹ جاری کیا اور سابق کرکٹر کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) آلوک کمار گپتا کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر کے بینک اکاؤنٹس سے ٹیم نے 52 لاکھ بھارتی روپے کی رقم برآمد کی ہے۔سابق کرکٹر مناف پٹیل بھارت کو تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ آئی پی ایل میں وہ راجھستان رائلز، ممبئی انڈین اور گجرات لائنز کیلئے بھی کھیل چکے ہیں۔39 سالہ کرکٹر نے 13 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جس میں انہوں نے 35، 86 اور 4 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں