اساتذہ کے لئے خوشخبری،بڑی پابندی اٹھا لی گئی

لاہور(اے ایف بی)محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی تبادلوں پر سے یکم دسمبر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اوپن میرٹ کے علاوہ تمام کیٹیگریز میں آن لائن تبادلے اوپن کیے جائیں گے، یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک آن لائن درخواست جمع کروائی جائے گی، 16 دسمبر سے 25 دسمبر تک ڈاکومنٹس کی تصدیق ہوگی، اور 28 دسمبر سے 31 دسمبر تک آرڈرز آن لائن اکاؤنٹ میں بھیج دیے جائیں گے۔ یکم جنوری 2023 سے نئے سکولوں میں جوائننگ ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں